امریکہ کے دوست ہیں‘اتحادیوں سے جنگ نہیں ہوسکتی، تعاون کررہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں: ترجمان پاک فوج

Jan 03, 2018 | 22:17

ویب ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی صدر پر قومی ردعمل خوش آئند ہے۔ موجودہ حکومت میں گیس کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی فوری منظور کولیشن سپورٹ فنڈ افغانستان کی جنگ کیلئے تھا۔ افغانستان میں ایک کھرب ڈالر خرچ کا نتیجہ سب کو معلوم ہے پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں، ہماری ایک تاریخ ہے ، مواقع کی بڑی فہرست ہے جس پر ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا۔ ایک وقت تھا ہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں، پاک امریکہ تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ پاکستان اور امریکہ اب بھی دوست ہیں۔ ہم امریکہ سے تعاون کررہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجو دہیں حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن آنے والا وقت بتا سکتا ہے۔ پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ہم دوست اور اتحادی ہیں اور اتحادیوں کے ساتھ جنگ نہیں ہوسکتی۔ پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی والا ذمہ دار ملک ہے۔ بھارت سے درپیش مسائل کے حل کیلئے خطے میں امن مشکل ہے۔

مزیدخبریں