کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو ایل این جی ٹرمینل نے ریکارڈ مدت میں ایل این جی سے لدے 200ویں جہاز سے ایل این جی سسٹم میں منتقل کرکے ورلڈ ریکار ڈ قائم کردیاہے۔ اس بات کااعلان کمپنی کے جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کیا گیا۔ ا س سے پہلے کمپنی ملک کی تاریخ کا سب سے پہلا ایل این جی ٹرمینل صرف 330دنوںتعمیر کرکے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل 2018تک اپنے آپریشنز کے آغاز سے پچھلے چارسالوںکے دوران 200ارب قدرتی گیس نیشنل گرڈ میں منتقل کرچکا ہے جس سے ملک کے گیس خسارہ کو 30فیصد تک کم کرنے میں مدد ملی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 2018میں کمپنی نے حکومت سے طے شدہ معاہدہ سے زائد 70دنوں تک ملکی گیس سسٹم میں گیس کو پمپ کی جبکہ ماہِ رمضان میںملک میں گیس کی طلب کو پوراکرنے کیلئے ایل این جی ٹرمینل پر اضافی کارگو ہینڈل کیا اور اپنی آپریشنل صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیرطے شدہ مینٹیننس وقت کا صرف75فیصد استعمال کیا۔
اینگرو ٹرمینل نے ایل این جی ہینڈلنگ میں عالمی ریکار ڈ قائم کردیا
Jan 03, 2019