کراچی(کامرس رپورٹر) ڈی ایچ اے گولف کلب میں ڈی ایچ اے کوئٹہ کی تعارفی تقریب کا انعقادCorporate Estate & Asset Management اور ڈی ایچ اے کے لینڈ مہیا کرنے والوں کے تعاون سے ہوا۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ بلوچستان کا پہلاڈی ایچ اے پروجیکٹ ہے اس کاانعقاد اور ایکٹ 2015 میںاسمبلی سے پاس ہوا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ بریگیڈیئر محمد جاوید اقبال تھے جن کے ہمراہ ڈی ایچ اے کے مزید عہدہ داران نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی،کراچی چیمبر کے صدر جنیداسماعیل ماکڈا ،چیئرمین آباد حسن بخشی،صدر ڈیفکلیریا راجہ مظہر،طاہرہ اطہر نسیم اور نائب صدر فیڈریشن آف رئیلٹرزبشیر میمن نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس تقریب میں شامل دیگر معزز مہمانوں میں وحید احمدنائب صدر FPCCI اور FPCCIکے دیگر اراکین،آصف سم سم سربراہ رئیل اسٹیٹ اینڈ ہائوسنگ کمیٹی KCCIکے اراکین و دیگر کمیٹی ممبرز، زاہد اقبال چیئرمین سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی فار رئیل اسٹیٹ پلاننگ اینڈ ریسرچ FPCCI، عبدالکریم ادھیا نائب صدر آباد، راحیل رنچھ کنوینئر آباداور آباد کے دیگر اراکین، جوہر اقبال جنرل سیکریٹری ڈیفکلیریا، زبیر بیگ نائب صدر ڈیفکلیریا اوڈیفکلیریا کے دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ شہر کوئٹہ سے مختلف ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر محمد جاوید اقبال نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے فرمایا کے ڈی ایچ اے کوئٹہ کی تعمیر جدید تقاضوں کے مطابق ہوگی۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں عوام کو رہائش، صحت، تعلیم سمیت تمام سہولیات میسر ہوںگی۔ بریگیڈیئر صاحب کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں ایسی ہائوسنگ اسکیم کی عرصہ دراز سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس پر ڈی ایچ اے نے مثبت جواب دیتے ہوئے ڈی ایچ اے کوئٹہ شروع کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ کا مقصد بلوچستان کی عوام کو ایک بہتر رہائش اور طرزِ زندگی فراہم کرنا اور ملک کے دیگر صوبوں کی طرح ملک کے سب سے بڑے صوبہ کی عوام کے لیے ڈی ایچ اے کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ بریگیڈیئر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ منصوبہ جدید طرزِ رہائش کی بنیاد پر ہوگا جس میں ہم ایک Specific سیکٹر Health and Education کودینگے اور ایک کشادہ سڑکوں کا منصوبہ بھی ہوگا۔انہوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا کہ اس پروجیکٹ پر کام تیزی سے ہورہا ہے۔ زمین کی خریداری کافی حد تک مکمل کرلی گئی ہے۔ بریگیڈیئر صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ڈی ایچ اے کے گیٹ ہائوس کے ڈیزائن کے لئے Bids طلب کرلی گئی ہیںاور جلد ہی گرائونڈ بریکنگ بھی کی جائی گی۔تمام بریفنگ حاضرین کو دی گئی پروگرام کے آخر میں لوگوں نے بریگیڈیئر صاحب سے سوالات کئے جس کے انہوں نے تسلی بخش جواب دئیے۔
گولف کلب کراچی میں ڈی ایچ اے کوئٹہ کی تعارفی تقریب
Jan 03, 2019