کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے بڑھ کر138.93روپے اور قیمت فروخت139روپے سے بڑھ کر139.03روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.50روپے سے بڑھ کر138.80روپے اور قیمت فروخت139روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت159.80روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 175روپے سے کم ہو کر174.90روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے کم ہو کر176.70روپے پر آ گئی ۔