اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ واضح رہے موجودہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ
جسٹس آصف سعید کھوسہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر
Jan 03, 2019