فیول ایڈجسٹمنٹ، نومبر کیلئے بجلی سستی کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گی

فیول ایڈجسٹمنٹ، نومبر کیلئے بجلی سستی کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا‘اطلاق 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی ۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کریں گی۔ نیپرافیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔لائف لائن اور زرعی صارفین کو بھی یہ ریلیف نہیں ملے گا ۔ نیپرافیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔
بجلی/نوٹیفیکیشن

ای پیپر دی نیشن