نواز شریف کو سکیورٹی وجوہات پر الگ جگہ رکھا، جیل قوانین کے مطابق کمرے کا خود خیال رکھنے کیلئے کہا : آئی جی جیل خانہ جات
لاہور (نیوز رپورٹر) آئی جی جیلخانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ نواز شریف کو سکیورٹی وجوہات کی بناءپر علیحدہ جگہ پر رکھا گیا ہے اور ان کو جیل قوانین کے مطابق اپنے کمرے کا خود خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اپنے کمرے کی صفائی وغیرہ کرنا ان کی مشقت میں شامل ہو گا۔ ان کی سکیورٹی کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا ہے۔