چین میں پاکستان کیلئے جدید ترین بحری جنگی جہاز کی تیاری شروع

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ)چین نے پاکستان کے لیے دفاعی معاہدے کے تحت جدید جنگی بحری جہاز بنانے کا آغاز کردیا ہے۔ شپ کی تیاری کے عمل کا آغاز شنگھائی کے ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں ہوا۔ یہ چین کا پاکستان کے لیے سب سے جدید جنگی بحری جہاز ہوگا۔ چینی اخبار نے پاک بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی کلاس ٹائپ 054 اے پی ہے جو چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے ٹائپ 054 اے فریگیٹ جیسا ہوگا۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے اس طرح کے 4 جہازوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ پاک بحریہ کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ کے ٹائپ 054 اے کے بیڑے میں 2021 تک 4 کا اضافہ ہوجائے گا۔ پی ایل اے نیوی کے پاس 30 ٹائپ 054 اے شپ ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 4 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس میں جدید راڈار اور میزائل سسٹم نصب ہیں۔
تیاری شروع

ای پیپر دی نیشن