پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا کام بلاتاخیر مکمل کیا جائے: چودھری پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، صدارت سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کی۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور این سی اے کے افسرنے سپیکر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے تعمیراتی اداروں کو تاکید کی کہ نئی بلڈنگ کا کام بلاتاخیر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی بلڈنگ کو یادگار اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ سپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے اور زیرتعمیر مسجد اور ہاسٹل بھی جلد مکمل کئے جائیں۔ سپیکر نے نئی بلڈنگ میں ارکان اسمبلی کے ڈرائیورز کیلئے بھی بیٹھنے کا معقول بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک اور سیکرٹری اسمبلی کو مزید ہدایات دیں کہ ساﺅنڈ سسٹم اور ویڈیو براڈکاسٹنگ سسٹم کیلئے نیشنل اسمبلی، خیبر پی کے اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں نصب سسٹمز کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں جدید ترین سسٹم لگایا جائے۔ اجلاس میں دفاتر کیلئے فرنیچر کے ڈیزائنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک، پی ایچ اے اور دیگر تعمیراتی اداوں کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔
چودھری پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...