اسلام آباد +کراچی(نمائندہ خصوصی+این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشت گردوں کے متعلق اپنے نظریات اور موقف سے یو ٹرن لیں۔ لورالائی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر کوئی دورائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں، وزیراعظم دہشت گردوں کے متعلق اپنے نظریات وموقف سے یوٹرن لیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کر عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں روپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں۔ عمران خان نے مفادات کے ٹکراﺅ کے اپنے ہی بیانیہ کی نفی کر دی ہے۔ چیزیں منظر عام پر آئیں تو ایسے کئے گھپلے سامنے آئیں گے۔ ایک مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے۔ نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہر کرتا ہے۔ رزاق داﺅد کو فوری طور پر حکومتی امور سے الگ کیا جائے۔
بلاول
وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق مو¿قف پر یوٹرن لیں: بلاول، لورالائی حملے کی مذمت
Jan 03, 2019