جب چاہیں وفاقی حکومت گرا دیں‘ انہیں مکمل ایکسپوز کرینگے : پیپلز پارٹی

Jan 03, 2019

لاہور (نامہ نگار) پےپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جس دن ہم نے چاہا ہم وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے تو یہ بنتی ہی نہ لیکن ہم ان کو مکمل طور پر ایکسپوز کریں گے۔ وزراءپہلے اپنی کارکردگی ٹھیک کریں، پھر بات کریں۔ موجودہ وزراءکو ٹھیکے دیئے گئے، وہ اس کا جواب دیں۔ وزےر خزانہ اسد عمر نے یورو بانڈز اور مہنگے قرضوں پر تنقید کی اور آج سستے قرضوں کی بات کررہے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاو¿ن مےں پارٹی کی پنجاب اےگزےکٹوکونسل کے اجلاس کے بعد پرےس کانفرنس سے خطاب کے دوران کےا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ آئی جو کہ یک طرفہ تھی۔ حکومتی وزراءبس سندھ گورنمنٹ گرانے دوڑ پڑے ہےں۔ جے آئی ٹی کا مقصد فیک اکاو¿نٹ چیک کرنا تھا یا صرف ہمارے گرد جال بچھانا تھا۔ آصف زرداری کے خلاف صرف گھیرا ڈالا جارہا ہے، جس سے ہم ڈرتے نہیں۔ عدالت کے واضح حکم کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے پر ریویو کمیٹی بنانے کا سنا ہے۔ موجودہ وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نوازشریف کے لیے بھی جے آئی ٹی کے حق میں نہیں تھے، ہم نے یک طرفہ موقف کی مذمت کی ہے۔ عمران خان پہلے اصغر خان کیس میں بہت متحرک تھے، اب کےس بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔5 جنوری کو بلاول بھٹو آرہے ہیں، وہ وکلاءسے بھی خطاب کریں گے۔ سےکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا کہ حکومت وفاق میں 6، بلوچستان کی دو اور سینٹ میں اقلیت پر کھڑی ہے۔ ےہ مکڑی کے تار سے بندھی ہوئی حکومت ہے ۔ حکومت نے سندھ کی بجلی بند کر دی ،گیس اور پانی بھی بند کر دیا گیا ۔سندھ کے لیے 94ارب روپے کے فنڈ کم کر دئیے گئے ۔ حکومت کا مینڈیٹ ہی چوری کیا ہوا ہے ۔ آئی این پی کے مطابق رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کےلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، کرمنل سسٹم بہتر ہوجاتا تو ملٹری کورٹس میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی ، ملٹری کورٹس کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بات نہیں کی گئی ،آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئینی ترمیم میں گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا ۔ آرڈیننس کے ذریعے ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی ۔صباح نیوزکے مطابق سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔یوسف رضا گیلانی سندھ میں اہم رہنماﺅں سے رابطے کریں گے، پیر پگاڑا اور دیگر رہنماﺅں سے بھی رابطوں کامحاذ سید یوسف رضا گیلانی نے سنبھال لیا ، یوسف رضا گیلانی اہم رہنماں کی ملاقاتیں آصف علی زرداری سے کروائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔این این آئی کے مطابق مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بغض میں ایسے لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئے جو انتقال کرچکے ہیں۔ہم سمجھ رہے تھے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے گا، مگر وفاقی حکومت نے سندھ میں گیس کا بحران بھی پیدا کردیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی حکومت زمین پر ہے ہمیں عوام کے مسائل کا پتہ ہے کسی پورٹل کی ضرورت نہیں، وفاقی حکومت محلاتی سازشیں چھوڑ دے ، آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عاجزدھامرانے کہاہے کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک وفاقی حکومت صوبائی حکومت پر حملہ آور ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ہم کوئی بھی قدم سازش کے طور پر نہیں اٹھائیں گے، اگر اپوزیشن جماعتیں مل جائیں تو سینیٹ کی چیئرمین شپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ وفاقی حکومت خیرات کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔
کائرہ، مرتضیٰ وہاب

مزیدخبریں