کراچی کے مسائل کا ادارک ہے عمران : وفاقی حکومت کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس میں اسد عمر، مراد سعید، علی زیدی، خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ممبر صوبائی اسمبلی ثمر علی خان، چیف ایگزیکٹو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ سمیت دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، پینے کے پانی، سیوریج ہا¶سنگ و دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کراچی میں وفاقی حکومت کے کمیشن ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے منصوبوں میں پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اسلام آباد ائر پورٹ تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر قومی ہیلتھ عامر کیانی، وزیر مملکت شہر یار آفریدی، مشیر اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری، وزیر ہوا بازی میاں محمد سومرو شامل ہیں وزیراعظم نے کمیٹی کو ائرپورٹ کا دورہ کرکے جائزہ رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی اور سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینٹ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت یکساں مواقع کی حامی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے دورہ اومان اور دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ میرے لیے تمام اراکین برابر ہیں ، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ پر مکمل اظہار اعتماد کیا۔ عمران خان سے امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید نے ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...