مسلم لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، ذرائع

Jan 03, 2019

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی فارورڈ بلاک بنانے کی کوئی کوشش کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ناراض ضرور ہیں ان سے دوبارہ تعلق قائم کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن وہ فارورڈ بلاک بنانے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے ارکان کو اپنے گرد اکٹھا کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر رہنے کی تلقین کی اسی طرح وہ 34سالہ سیاسی رفاقت ختم ہونے کے باوجود میاں نواز شریف کیخلاف کسی گروپ بندی کا حصہ نہیں بنے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین کے سوا کسی مسلم لیگی رہنما سے ملاقات نہیں کرتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کی ایک بہت بڑی تعداد ان سے ملنا چاہتی ہے لیکن وہ ملاقات سے گریز کررہے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے۔
فارورڈ بلاک

مزیدخبریں