آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،رضاربانی

Jan 03, 2019

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کےلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا ، ملٹری کورٹس کے حوالے سے میرا مو¿قف واضح ہے ، ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کےلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، آرڈیننس کے ذریعے ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی ، حکومت نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال گزر گئے سابق حکومت کو کرمنل سسٹم بہتر کرنا چاہیے تھا ، کرمنل سسٹم بہتر ہو جاتا تو ملٹری کورٹس میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی ۔ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کوئی بات کی گئی۔
رضاربانی

مزیدخبریں