کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشت گردوں کے متعلق اپنے نظریاتاور موقف سے یو ٹرن لیں۔ لورالائی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر کوئی دورائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں، وزیراعظم دہشت گردوں کے متعلق اپنے نظریات وموقف سے یوٹرن لیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔
بلاول
وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق مو¿قف پر یوٹرن لیں: بلاول
Jan 03, 2019