لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز نجی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، انہیں منگل کے روز سینے میں درد کے باعث کینال روڈ کے مقامی نجی ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ گذشتہ روز بھی ان کی عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ گورنر چوہدری محمد سرور، مشیر وزیراعظم عون چودھری سمیت جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مولانا مفتی احمد علی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا اسداللہ اور صاحبزادہ مولانا اسامہ احمد علی کے ہمراہ مولانا طارق جمیل کی عیادت کی۔ اس موقع پر معروف مبلغ نعیم بٹ اور مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال بھی موجود تھے۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ڈسچارج