لاہور(اے این این) پاکستانی حدود میں بھارتی ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابینہ طاہر نے بھارتی فوج کا ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردار اسمبلی میں جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ باصلاحیت فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Jan 03, 2019