موجودہ سیٹ اپ میں افرادمضبوط اورادارے کمزورہیں،طارق سلیم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں افرادمضبوط اورادارے کمزورہیں جس کی وجہ سے ملک عدم استحکام اوربدترین مالی بحران کا شکارہے ،منتخب بلدیاتی اداروں کومفلوج کردیا گیا ،نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی حکمران جماعت اور پنجاب حکومت کے پاس واضح پالیسی نہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے سابق ایم این اے حاجی جاویداقبال احمدچیمہ کی زیرصدارت جماعت اسلامی کی صوبائی سیاسی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرحمیداللہ ملک ، سیکرٹری سیاسی کونسل شمس الرحمن سواتی، ضلعی امراء نصراللہ رندھاوا،عبدالوہاب نیازی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت ممبران کونسل ڈاکٹرخالدمحمودثاقب، مولانا جابرعلی ودیگر نے بھی اظہارخیال کیا ۔

ای پیپر دی نیشن