ڈی سی جہلم کا ڈی ایچ کیو کا دورہ، ڈاکٹرکی عدم موجودگی پر شوکاز نوٹس جاری

Jan 03, 2019

جہلم(نامہ نگار)جہلم ڈی سی کا دورہ ڈی ایچ کیو، ڈاکٹرکی عدم موجودگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت،سی ای او اورایم ایس سے رپورٹ طلب کر لی، ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے موقع پر او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک،ڈائیلسز سینٹر اور دیگر جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈائیلسزسینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس خالد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ایک ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرا سیکنڈ شفٹ میں اچانک دورہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے،ڈاکٹرز کی لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

مزیدخبریں