تبدیلی کے دعوے داروں نے مشکلات میں مزیداضافہ کر دیا،عمران اسلم

چکری (نامہ نگار)ممبر ڈسٹرک کونسل راولپنڈی چوہدری عمران اسلم آف سہال نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے علاقے کو مسائلستان بنا دیا یہاں سے جیتنے کے بعد اقتدار کے پجاریوں نے علاقے کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور کئی ماہ گذرنے کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے ابھی تک طفل تسلیوں سے کام لیا جارہا ہے وہ اپوزیشن پر بلاجواز تنقید کرکے اپنی ناکام کارکردگی کو چھپانے اور انتقامی سیاست کے ذریعے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن