بھائی جائیداد پر قابض ہیں، سپریم کورٹ معاملہ حل کرائے، برطانوی نژاد خاتون کی اپیل

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی شہری ثریا جبیں نے اپنی جائیداد پر مبینہ غیر قانونی قبضہ پر اپنے بھائیوں کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میں 1985 سے آج تک بیرون ملکوں میں رہی جن میں سے پہلے لیبیا اور پھر برطانیہ میں مقیم تھی تاہم اس دوران مناسب کمائی ہونے کے باعث میں اپنی کمائی کا کچھ حصہ محمد بشیر کے نام پرپاکستان میں بھیجتی رہی جس سے انہوں نے پاکستان میں چار جائیدادیں بنا لیں۔

ای پیپر دی نیشن