ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزراء اور مجلس شوری کے ارکان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ بدھ کوعرب میڈیا کے مطابق نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ریاض میں الیمامہ شاہی محل میں ہوئی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت عبداللہ مبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد الشیخ شامل ہیں۔ دیگر وزرا میں وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوری کے ارکان محمد بن حمود المزید اور محمد عسیری شامل ہیں۔
سعودی عرب: نومنتخب گورنروں وزراء اور ارکان شوریٰ نے حلف اٹھا لیا
Jan 03, 2019