کابل(آن لائن) افغانستان میں ایک فوجی کیمپ پر طالبان کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔مقامی حکام نے بتایا صوبہ قندھار کے ضلع میواند میں بندوقوں اور راکٹ گرنیڈوں سے مسلح طالبان نے ایک فوجی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔متعدد طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد بارے واضح نہیں ہو سکا۔
افغانستان: طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 6 زخمی
Jan 03, 2019