کراچی(وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ساحل سمندر پر جس رنگ برنگی آٹوکارٹ میں سیر کی وہ غیرجسٹرڈ نکلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو صوبائی وزیرایکسائز مکیش کمار چائولہ نے ڈرائیو کیا جن کے محکمے کا کام ہے کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرے۔ اس موقع پرصوبائی وزیرٹرانسپورٹ بھی موجود تھے جن کے محکمے کا کام ہے کہ صوبے میںچلنے والی ہر قسم کی وہیکلز کو ریگولیٹ کرے۔ اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات بھی موجود تھے جو سیلفی بنا کر وزیراعلیٰ سندھ کے تفریحی مقام کے دورے کی تشہیر کرتے رہے۔ ساحل سمندر پر شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے چلائی جانے والی یہ تمام آٹوکارٹ گاڑیاں بغیر رجسٹریشن اوربغیر ریگولیٹری پالیسی کے چلائی جارہی ہیں اورکمرشل بنیاد پر چلانے کے باوجود حکومت کو کسی قسم کا ریونیونہیں دیتیں بلکہ غیرقانونی بھتہ دے کر چلائی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کی رنگ برنگی آٹو کارٹ غیررجسٹرڈ نکلی
Jan 03, 2019