لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سپر رائونڈ میں ترک پلاسٹ نے چوہدری سپورٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چوہدری سپورٹس 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شفقت حسین نے 29 اور جاوید حفیظ نے 17 رنز بنائے۔ رانا نوید الحسن نے نو رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کامران حسین نے تین اور سرفراز احمد نے دو وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔
آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ: ترک پلاسٹ نے چوہدری سپورٹس کو 3 وکٹوں سے ہرادیا
Jan 03, 2019