زیبسٹ‘آئی سی آر سی اورجے پی ایم سی کا مشترکہ سیمینار

کراچی( سٹی ڈیسک) ایک سیمینار بعنوان ’’زندگیاں بچائیں‘ایمبولینسز کوراستہ دینے کیلئے قانون میں تبدیلیاں‘‘ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(زیبسٹ کراچی) اور انٹرنیشنل کمیٹی آف سی ریڈ کراس( آئی سی آرسی) کی جانب سے ایک آگاہی سیشن تھا۔ شرکت کرنے والوں میں میڈیا پولیس ‘ٹریفک پولیس ‘ٹرانسپورٹ حکام‘ محکمہ صحت ‘ ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے والے اور میڈیکل شعبے سے وابستہ نمائندے شامل تھے۔ سیمینار میںصوبائی موٹروہیکلز ایکٹ میں کی جانے والی حالیہ ترامیم پرروشنی ڈالی گئی جس میں تمام گاڑیاںچلانے والوں کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ایمبولینسز اوردیگر ہنگامی صورتحال کاشکار گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کریں بصورت دیگر پر جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محنت وسروسز ڈپارٹمنٹ سید ناصر حسین شاہ‘ جن کے پاس ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی ہے اور جنہوں نے ترامیم کو منظور کرانے میںبھی اہم کردار ادا کیا ہے‘ انہوںنے کہا کہ ’’اس قانون کی منظوری ایک اہم سنگ میل ہے۔ تاہم اس اقدام کے نتیجے میں زخمیوں اورمریضوں کو محفوظ سڑکیں صرف اسی صورت میں مل سکیں گی جب اس قانون کا احترام کیا جائے اوراسے موثرطورپر لاگو کیاجائے۔ زیبسٹ

ای پیپر دی نیشن