ہاکی کی بحالی ‘ ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ بھرپور اقدامات کررہا ہے:ندیم سرور

لاہور( سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز منی ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے جب بھی کوئی ایونٹس منعقد کیا ہے اس میں ہاکی کو ضرور شامل کیا ہے،اب انڈر 16کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں۔ ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو تلاش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر رانا ظہیر اکیڈمی کی جانب سے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری انڈر 16 ہاکی کیمپ کے لیے پچاس بال اور بب کا تحفہ دیا۔ رانا ظہیر کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترقی میں ہم اپنا حصہ ڈالنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...