لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں ’اذہان مرزا ملک‘ کی آمد ہوئی تو پوری دنیا سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور پھر ایک طویل انتظار کے بعد دونوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی مداحوں کو دکھا دی۔شعیب ملک کی جانب سے پہلی تصویر شیئر کئے جانے کے بعد ثانیہ مرزا کا ’ڈر‘ بھی ختم ہو گیا ہے اور اب اس ’ہیپی فیملی‘ کی تصاویر سامنے آنا شروع ہو گئی ہے مگر اس مرتبہ جو تصویر سامنے آئی ہے اسے اب تک کی خوبصورت ترین تصویر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ اس تصویر میں شعیب ملک تھکاوٹ کے باعث سو رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو پیار بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکان سجی ہے۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گزشتہ سال نے مجھے بہت کچھ ایسا دیا جس کیلئے میں شکرگزار ہوں،میرا سب سے بڑا تحفہ ’اذہان‘۔ اور اس سال میں ایک بچے کی طرح نہیں بلکہ بالکل شعیب ملک کی طرح سونا چاہتی ہوں۔
ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کی تصویر کا سوشل میڈیا پر چرچا
Jan 03, 2019