زرعی شعبہ کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے:نعمان لنگڑیال

لاہور(نیوزرپورٹر)ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ فصلوں کی لاگت کاشت میں کمی کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور سہولیات پہنچانے میں پوری طرح مستعد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت پنجاب اور آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالحئی خان دستی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، خرم سہیل خان لغاری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، محمد عمر خان گوپانگ چیئرمین ضلع کونسل، فیصل لنگڑیال، سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...