کام کا اچھاماحول آجر اور اجیر کے تعلقات کو مستحکم کرتا ہے:مقررین

لاہور (کامرس رپورٹر) دبائو سے پاک اور ہم آہنگی پر مشتمل ماحول نہ صرف آجر اور اجیر کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے بلکہ اس سے پیداواری عمل بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے جس سے صنعت و تجارت اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "کام کے دوران دبائو کیسے کم کیا جائے" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ماہرین نے کیا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ٹرینر تنزیلہ خان، سابق صدور شاہد حسن شیخ، ظفر اقبال چودھری، انجینئر سہیل لاشاری اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تنزیلہ خان نے کہا کہ دبائو کم کرکے تاجر نہ صرف اپنی قیمتی وقت اور توانائی بلکہ سرمایہ بھی بچاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان آج ایک مشکل دوراہے پر ہے اور اسے بہت سے اقتصادی، سماجی و سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی کو فروغ دینا اور دبائو سے پاک ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...