لاہور ( پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کی دستار ملک امانت علی کے سر پر سجا دی گئی۔ تاجر راہ نما ملک امانت علی کو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کا صدر بننے پر اُن کے دفتر میں مبارکباد دینے والے تاجروں کا تانتا بندھ گیا ،مٹھائیاں تقسیم، گل باشی اور گلدستے پیش کئے گئے۔ تاجر رہنمائوں نے کہا کہ اب تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ اِس موقع پر ملک امانت علی نے کہا کہ اُن کے شانوں پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ اِسے نبھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کا مشکور ہوں۔