ایف بی آرنے مانیٹرنگ کے بعد سپر سٹور سے سیلز ٹیکس کی مد میں 2کروڑ روپے کی ریکوری کر لی

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے مانیٹرنگ کے بعد سپر سٹور سے سیلز ٹیکس کی مد میں 2کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ہے اور مذکورہ سپر سٹور کی بلنگ مشینیں اور ریکارڈ واپس کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ایک بڑے سپر سٹور کی تمام برانچوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ سیلز ٹیکس چوری کے شواہد ملنے پر سپر سٹور کی بلنگ مشینیں اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ سپر سٹور کی ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع برانچ سے سیلز ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ گلبرگ مین مارکیٹ کی برانچ سے پچاس لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن