ان لینڈ ریونیو او ر کسٹم افسروں کے وسیع پیمانے پر تبادلے

Jan 03, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اعلیٰ افسروں کے وسیع پیمانے پر تبادلے کئے ہیں۔ ان افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سے ہے۔ کسٹمز گروپ کے گریڈ 21کے تبدیل ہونے والے افسروں میں سے عبدالرشید کو ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، ثریا احمد بٹ کو چیف کلکٹر کسٹمز اپریذمنٹ کراچی، سرفراز احمد وڑائچ کو ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ، واصف علی میمن کو چیف کلکٹر انفورسمنٹ کراچی، ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کو ڈی جی انفورسمنٹ اسلام آباد، مکرم جان انصاری کو ڈی جی ویلیویشن، ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19اور 20کے 83افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں