امریکا پاکستان کی اہمیت سمجھ کرآگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائینگے: فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری   نے کہا کہ   امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا  کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے تاہم امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن