پاکستان الیکشن کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں رواں سال ہونےوالی انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام انتخابی عمل بروقت اور قانون کے مطابق مکمل کئے جانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ اجلاس میں سابق فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات اور بلوچستان کے متوقع بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔