کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میںنیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گیا پہلا میچ النادی البرہانی اسکول اور عثمان پبلیک اسکول کے درمیا ن ہوا۔جس میں النادی البرہانی اسکول نے عثمان پبلیک اسکول کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اس میچ کے مین آف دی میچ جوائنٹ عباس اور حسن علی قرار پائے عثمان پبلیک اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز سے قبل ہی پوری ٹیم پولین لوٹ گئی اور صرف 83 رنز اسکور کیا کسی کھلاڑی نے بھی ڈبل فگرمیں اسکور نہیں کیا ۔جبکہ عباس محمدنے 12 رنز دیکر4 علی اصغرنے 22 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں لنادی البرہانی اسکول نے مطلوبہ اسکور 14.1 اوورز میں پورا کیا ۔احسن علی نے 32 گیندوں پر 20 رنز بنائے ۔جبکہ موسی شاہ نے 22 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسر ا میچ اکیڈمی اسکول اورکراچی گرامر اسکول کے درمیان کھیلا گیا اس میچ کے مین آف دی میچ شمیرعلی قرار پائے ۔ کراچی گرامر اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو 125 رنز سے شکست دی کراچی گرامر اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیا ۔ دانیال شاہد نے 40 گیندوں چھ چوکوں تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ جبکہ بلال صدیقی اور طاہر بیگ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں دی اکیڈمی اسکول نے 12 اوورز میں41 رنزپر پوری ٹیم آل آوٹ ہوگئی ۔ جبکہ شمیرنے 16 رنز دیکر 6 عمر ثاقب نے 16 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔تیسرا میچ ایس او ایس اسکول اور حبیب پبلیک اسکول کے درمیان کھیلاگیا۔حبیب پبلیک اسکول نے ایس او یس اسکول کو 98 رنز سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ علی جرار قرار پائے ۔حبیب پبلیک اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز اسکور کیا ۔علیان رحیم نے 45 گیندوں پر چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 26 رنزبنائے جبکہ نبیل ایاز نے 10 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں ایس او ایس اسکول 14.3 اوورز میں 83 رنز بناکے آل آوٹ ہوگئی اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگرنہ کرسکا ۔جبکہ علی جرار نے 14 رنز دیکر 4 علیان حمزہ نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ریفری کے فرائض نعمان اللہ،عمران جاوید ، امپائرزواصف جمیل ، شاہد اسلم ، رشیدخان اورجیندافضال جبکہ اسکورر کے خیام مصطفی اوربرہان احمد نے سرانجام دئے۔
نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں النادی البرہانی کراچی گرامراورحبیب پبلک اسکول کی جیت
Jan 03, 2020