پاک بحریہ کی سالانہ کمپیٹیشن پریڈ

پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔
پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کے ساتھ معیشت کی مضبوطی میں بھی پاک بحریہ کا مثالی کردار ہے۔پاکستان کو بد نیت اور بد طینت پڑوسی کی سازشوں اور جارحیت کا ہمہ وقت سامنا رہتا ہے۔اس نے جب بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے اینٹ کا جواب پتھر کی صورت میں یکساں طور پر بری،فضائی اور بحری افواج کی طرف سے دیا گیا۔پاکستان بھارت رواں کشیدگی کے دوران بھارتی آبدوزوں نے پاکستان کے پانیوں کی طرف رُخ کیا تو ان کو ماربھگایاگیا۔ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک بالخصوص گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیاررہتی ہے۔ 2019 ء کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے گزشتہ سال پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ا ن مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے کیلئے افوج پاکستان کو جس طرح جاگنے اور اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جارہی اور قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ایسی قوم اور فوج کو دنیا کی کوئی قوت شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان تو ایٹمی قوت ہے اور اس کی افواج پیشہ ورانہ مہارت میں اپنا ثانی بھی نہیں رکھتیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...