کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے رفاعی ادارے کی آڑمیں جعلی دستاویزات پر دودھ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کوناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی کوشش کوناکام بنادیاہے اورملزمان میں شامل میسرزنیومدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ رفاعی ادارے کی آڑمیں خشک دودھ کے کنسائمنٹ کو ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگی کے بغیرکلیئرکرانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرانہوں نیایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکورفاعی اداروں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی نگرانی کرنیکی ہدایات جاری کیں ۔
اورڈپٹی کلکٹرارسلان رانامجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرآراینڈڈی ابراہیم خان ودیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے رفاعی اداروں کے نام پر درآمدکیے جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی کاآغاز کردیا۔اس دوران میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب بیلجیم سے درآمدکیے جانے والے خشک دودھ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کرجانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکوروہ رفاعی ادارے کی جانب محکمہ کسٹمز سے داخل کرائے جانے والی گڈزڈیکلریشن میں درآمدکیے جانے والے 49050کلوگرام خشک دودھ کی درآمدی قیمت500ڈالر ظاہر کی اورصفرشرح ڈیوٹی وٹیکسوں کے عوض کلیئرکرانے کی کوشش کی گئی جبکہ کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت ایک کروڑ 21لاکھ 41ہزار روپے جس پرایک کروڑ 10لاکھ 44ہزارروپے کی کسٹم ڈیوٹی ودیگرٹیکسزعائد ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ رفاعی ادارے کی جانب سے جعلی انوائس اورجعلی خصوصی رعایتی خط کابھی استعمال کیاگیا واضح رہے کہ خصوصی رعایتی خط جوصرف ہسپتال اوررفاعی ادارے گفٹ یا عطیہ کی جانے والے اشیاکے لئے استعمال کیاجاتاہے اورمذکورہ استثنائی سرٹیفکیٹ کے تحت رفائی ادارے یا ہسپتال درآمدی سامان پر ڈیوٹی وٹیکسزکی استثنی ہوتے ہیں جس کا رفاعی ادارے نے غلط استعمال کرکے قومی خزانے کوایک کروڑ10لاکھ44 ہزار مالیت کی کسٹم ڈیوٹی وٹیکسوں کانقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کی جانب سے تحقیقات کے دوران بیلجیم میں قائم کمپنی سے درآمدکیے جانے والے دودھ سے متعلق دریافت کیاگیاجس سے اس امرکا انکشاف ہواکہ خشک دودھ کا کنسائمنٹ عطیہ نہیں کیاگیابلکہ میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے درآمدکیاگیااورڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرکلیئرکرنے کی وشش کی گئی تاہم جعلی دستاویزات اورانڈرانوائسنگ کے تحت کنسائمنٹ کلیئرکرنے کے الزام میں کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے میسرزنیومدینہ ویلفیئرسوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دودھ کاکنسائمنٹ ضبط کرلیاہے۔