لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے 6سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان کو گرفتارکر لیاتفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹائون نے 6سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم سلمان کو 24گھنٹوں میں گرفتارکر لیا ہے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ملزم سلمان متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے اور اسی کے گھر میں ہی رہتا ہے۔بچی کا والد محنت مزدوری جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہے۔بچی کے گھر میں اکیلی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ گرین ٹائون میں درج کیا گیا تھا۔