لاہور( پ ر ) جمعیت علماء اسلام (س) لاہور کے امیر مولانا قاری علیم الدین شاکر نے ہا لینڈ کے اسلام مخالف سیا ست دان گیرٹ وائلڈر کی طرف سے پیغمبراسلامؐ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے منسوخ کرنے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے جزبہ ایمانی اور اپنے پیارے نبیؐ کی محبت سے گھبرا کر گیرٹ وائلڈر نے اپنے ناپاک ارادوں کو ختم کر دیا ہے ہم مستقبل میں بھی اپنے نبیؐ پاک کی حرمت کے خلاف اٹھنے والی ہر آوز کو دبا کر ہی دم لیں گے۔