گزشتہ 6ماہ کے دوران 2ہزار80 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے: شبر زیدی

Jan 03, 2020 | 10:11

ویب ڈیسک

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوشبرزیدی نے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دوہزاراَسی ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچ برآمدی شعبوں سے بھی تقریباً اکہترارب روپے وصول ہوئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ موجودہ حکومت نے محصولات کے نئے ہدف مقررکئے ہیں اور جیولری کی صنعت کودستاویزی شکل دینے کاطریقہ کاربھی وضع کیاجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت ریستورانوں پرسیلز ٹیکس کانظام متعاف کرائے گی جو صارفین سے سولہ فیصد ٹیکس وصول کررہے ہیں لیکن وہ سرکاری خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کرائے۔

ایک اورسوال پرشبرزیدی نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبارکے بعض حصوں میں گنجائش موجودہے جہاں جانچ پڑتال کاموثرنظام درکار ہے۔

مزیدخبریں