ملک ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہے: غلام سرور

Jan 03, 2020 | 10:19

ویب ڈیسک

شہری ہوابازی کے وزیرغلام سرور نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت میں بہتری کے بعد ملک ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی کیونکہ وہ ملک میں سیاسی اوراقتصادی استحکام لانے کے بہترین مفاد میں مسلسل کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لئے بدعنوان عناصر اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے احتساب کے وعدے کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے وسیع ترقومی مفاد میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے وضع کررہی ہے۔
 

مزیدخبریں