کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرنے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادہ ہو گئی ہے جس کے تحت ایم کیو ایم کو بعض ترقیاتی منصوبوں کیلئے جون سے پہلے چھوٹی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ بڑے منصوبوں کیلئے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو جون سے پہلے اہم نوعیت کے منصوبوں کیلئے فنڈز ملیں گے جن میں پلوں کی مرمت‘ پانی‘ سیوریج اور صفائی وغیرہ شامل ہیں۔