اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے ہٹے ہیں نہ جانے کون انہیں مشورے دے رہا ہے‘ نیب کے قانون میں ترمیم وزیراعظم کے مزاج کے خلاف ہے‘ احتساب اور کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم کا پہلے دن سے ہی واضح موقف رہا ہے۔ عمران خان پارٹی قیام سے اب تک کرپشن کے خلاف بات کرتے رہے ہیں‘ عمران خان نے سخت اقدامات اٹھائے۔ عمران خان کو کوئی ایڈوائس کر رہا ہے‘ وہ اپنے سٹینڈ سے پیچھے ہٹے۔ عمران خان کو جانتا ہوں‘ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے۔ بیوروکریسی کے بغیر کوئی سیاستدان کرپشن نہیں کر سکتا‘ ایک فریق کو چھٹی دیکر مقدس گائے بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے قانون میں سقم موجود ہے۔ پارلیمنٹ میں لیکر بحث کی جائے۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر ان کی مناسب تجاویز شامل کی جائیں‘ میں ذاتی طور پر نیب آرڈیننس کے حق میں نہیں۔
عمران احتساب سے پیچھے ہٹے‘ انہیں کوئی ایڈوائس دے رہا ہے‘ طارق چیمہ
Jan 03, 2020