تتہ پانی(نامہ نگار) تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال شدید گولہ باری ، تمام علاقے لرز اٹھے، شب کے باعث لوگ گھروں کے اندر تھے اور وہ محفوظ رہے ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب نو بجے اچانک لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں ہیوی گنوں سے بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی ،اور سویلین آبادی کے علاقوں بٹالی ،رڈ کٹھار، سہنی ، کنیٹ ، ندھیری ، برموچ ،گرھڈ ،ٹہنون وغیرہ کو نشانہ بنایا گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، گولہ باری سے تمام علاقے لرز اُٹھے ،شب کے باعث لوگ گھروں کے اندر تھے اور وہ محفوظ رہے ،ادھر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی ۔