لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف کا لندن کے رائل بروہسٹن ہسپتال میں معائنہ ہوا‘ خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشرف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک متوازن نہیں ہو رہے‘ طبیعت نہ سنبھلنے پر نوازشریف کو امریکہ یا جنیوا لے جانے کا آپشن موجود ہے۔ زہرخورانی کے ٹیسٹ کیلئے امریکہ بھیجے گئے نمونوںکی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ برومپٹن اینڈ ہیئر فیلڈ ہسپتال میں نوازشریف کے دل کا چیک اپ شیڈول تھا۔ نوازشریف کے قلب کی اب تک کی تشخیص شدید بیماری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ دل کے مرض کے علاج کیلئے نارمل پلیٹ لیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس غیرمستحکم اور اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔ہسپتال کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہفتے میں طے ہوگا نواز شریف کا بائی پاس کیا جائے یا سٹنٹ ڈالا جائے۔