متنازعہ شہریت بل: نئی دہلی میں مسلمان خواتین کا مسلسل 17 ویں رات بھی شیر خوار بچے اٹھا کر مظاہرہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مسلمان خواتین نے مودی سرکار کو حیران کر دیا۔ 120 سال کی ریکارڈ سردی میں خواتین شیرخوار بچوں کے ساتھ باہر نکل آئیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر گیا‘ لیکن شاہین باغ کی ہزاروں خواتین مسلسل 17 ویں رات متنازعہ شہریت قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو لیکر باہر نکلیں اور دھرنا جاری رکھا۔ متنازعہ قانون کے خلاف ہر عمر کی خواتین ساری رات سڑکوں پر رہیں۔ رضاکار کمبل‘ رضائیاں‘ گرم انڈے‘ بریانی اور چائے لیکر احتجاج میں پہنچ گئے۔ بھارتی سینئر صحافی برکھا دت بھی انوکھے احتجاج کو نظرانداز نہ کر سکیں۔ بوڑھے‘ بچے‘ جوان اپنی شہریت کے حق کیلئے احتجاج میں بیٹھے ہیں۔ کچھ لوگوںکو لگنے لگا ہے گویا یہ آزادی کی جنگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کا اٹل فیصلہ ہے کہ انتہاپسندی کے آگے ڈٹے رہیں گے۔ مودی سرکار ان بھارتی مسلمانوںکو بھی مشکوک قرار دے رہی ہے جن کی جھریوں میں اس پورے خطے کی تاریخ چھپی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...