عثمان بادینی نے ایوان بالا کی کارروائی دیکھی

Jan 03, 2020

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی حاجی عثمان بادینی نے ایوان بالا کی کارروائی دیکھی۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی حاجی عثمان بادینی بھی اس وقت مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔ ہم انہیں ایوان بالا کی کارروائی ملاحظہ کرنے کے لئے آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزیدخبریں