مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید النہیان کی طرف سے پاکستان کے لئے اعلان کردہ امدادی رقم چھوٹے کاروبار کے فروغ اور روزگار کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد میں اپنی ملاقات کے بعد پاکستان کے لئے 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔