تصویرمیں موجود دوخاندانوں میں سے غریب کون؟

Jan 03, 2020

ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہیں۔ اور ایسی ہی ایک پہیلی سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذہن گھمانے کا باعث بنی اور جس کا درست جواب 10 سے صرف بمشکل ایک یا 2 افراد ہی دے پاتے ہیں۔ بس آپ تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ ان 2 خاندانوں میں سے غریب کون ہے؟ درحقیقت ان دونوں میں سے ایک خاندان غریب ہے اور آپ کو اس کو پہچاننا ہے۔ آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس خاندان کا انتخاب کیا؟ ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اگر تو آپ نے بائیں جانب پیزا کھانے والے خاندان کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 80 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔ اس کا درست جواب تو اب جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے بائیں جانب کا خاندان۔ جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس کے بقول یہ اندازہ مشکل نہیں کہ یہ خاندان کیوں غریب ہے کیونکہ کم آمدنی والے افراد اکثر ایسی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو سستی مگر توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں جیسے پیزا، آئس کریم اور کیگ وغیرہ۔ اس کے مقابلے میں امیر افراد صحت کے لئے فائدہ پرغذائیت کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں جیسے سبزیاں، پروٹین اور پھل وغیرہ۔

مزیدخبریں